Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت سازی میں شامل کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی کی جہانزیب جمالدینی سے ملاقات

حکومت سازی میں شامل کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی کی جہانزیب جمالدینی سے ملاقات
August 4, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز)بی این پی کو حکومت سازی میں شامل کرنے کیلئےشاہ محمود قریشی نے جہانزیب جمالدینی سے ملاقات  کی ۔ حکومت سازی کے عمل میں شامل ہونے کے لئے بلوچ نیشنل پارٹی  نے  شاہ محمود قریشی کے سامنے 6 مطالبات پیش کر دیئے ۔جہانزیب جمالدینی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم سے وعدے بہت کئے گئے مگر اب ہم عملدرآمد چاہتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بی این پی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد ممکن ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں  مخلوط حکومت کا فارمولا طے پا گیا ، بلوچستان کابینہ 15 ارکان پر مشتمل  ہو گی۔ ذرائع کے مطابق بی اے پی کو 5 پی ٹی آئی کو 2 وزارتیں دی جائیں گی ، اے این پی ، بی این پی عوامی اور ایچ ڈی پی کو ایک ایک وزارت ملے گی۔