Tuesday, February 7, 2023

حکومت خود ہی مائنس ون کی باتیں کررہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت خود ہی مائنس ون کی باتیں کررہی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
ملتان (92 نیوز) سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں اپوزیشن مائنس ون کی بات کرے تو سمجھ آتی ہے، حکومت خود ہی ایسی باتیں کررہی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے وہ کردار ادا نہیں کیا، جو حکومت گرانے کے لیے کافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بچے یتیم ہورہے ہیں، لیکن ہم نے کشمیر کو بیچ دیا۔ عوام کو حکومت پر اعتماد نہیں رہا، براہ راست سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی آئی۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی اسٹاک ایکس چینج پر حملے کی بھی مذمت کی۔