Monday, November 28, 2022

حکومت خود فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھی : قمر زمان کائرہ

حکومت خود فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھی : قمر زمان کائرہ
لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لیگی حکومت خود فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھی  ۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام جواب چاہیےمیں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت خود فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں تھی جب یہ قانون ختم ہورہا تھا تو اس وقت  اس پر بحث کیوں نہیں کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ چودھری نثار اور رانا ثنااللہ نے خود کہا تھا کہ فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں تو اب یہ کیوں باتیں کررہے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب پنجاب میں دوپہر کو رینجرز کو اختیارات دیئے گئے تھے تو پھر اسی شام کو  ملک بھر میں آپریشن ردالفساد شروع کردیا گیا ۔  اگر ملک بھر میں آپریشن ہی شروع کرنا تھا تو رینجرز کو پنجاب میں کیوں اختیارات دیئے گئے ۔