Tuesday, September 17, 2024

حکومت تین سال سے احتساب کے نام پر ناٹک کر رہی ہے ، احسن اقبال

حکومت تین سال سے احتساب کے نام پر ناٹک کر رہی ہے ، احسن اقبال
June 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے حکومت تین سال سے احتساب کے نام پر ناٹک کر رہی ہے۔

احسن اقبال نے میڈیا گفتگو میں کہا آئی ایم ایف سے طے اصل بجٹ اسمبلی میں لایا ہی نہیں گیا۔ اپوزیشن کی نشاندہی پر 350 ارب روپے کی ٹیکس واپس ہوئے۔ اب بھی بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

احسن اقبال نے مزید کہا فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ بلاول بھٹو کو بیانات میں تحمل، فراصت ، بردباری دکھانی چاہیے۔ مسلم لیگ ن نے بجٹ میں بھرپور حصہ لیا۔