Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے ہوگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائیگا، شوکت ترین

آئی ایم ایف کیساتھ معاملات طے ہوگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائیگا، شوکت ترین
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیرِتجارت شوکت ترین نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔ 

مشیرتجارت شوکت ترین نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت تجارت کے فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے، ہر شعبے میں اصلاحات جاری ہیں، وسیع تر اصلاحات پر مشتمل پاکستان سنگل ونڈو، گورننس اور تجارتی سرگرمیوں کا آسان نظام ہے۔ جعل سازی اور کرپشن کا مؤثر طور پر خاتمہ ہوگا اور علاقائی تجارت تیز ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے۔ آئینی ترمیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، آئی ایم ایف کو یہی بات سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

مشیر تجارت بولے کہ ایف بی آر اور نیشنل بینک کے بعد مزید سائبر حملوں کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہونگی، صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں۔