Thursday, October 6, 2022

حکومت بنے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت گیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تاحال نہ بن سکیں

حکومت بنے ایک ماہ سے زائد عرصہ بیت گیا،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں تاحال نہ بن سکیں
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نئی حکومت کو بنے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ بیت گیا تاحال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں نہ بن سکیاں۔ کمیٹیاں تشکیل نہ دے کر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اپنے ہی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے لگا۔ قومی اسمبلی رولز کے مطابق   حکومت کی تشکیل کے 30روز میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دینا ضروری ہیں ، حکمران جماعت تحریک انصاف کو 18 قائمہ کمیٹیوں ، ن لیگ کو 9 اور پیپلزپارٹی کو 6 قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی ملنے کا امکان ہے ۔ حکام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق قائمہ کمیٹوں کی تشکیل پر کام جاری ہے، جلد کمیٹیاں دے دی جائیں گی ۔ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد چیرمینوں کا انتخاب ہوگا۔