حکومت بلوچستان نے شہریوں کے ناک اور منہ ڈھانپنے کو لازمی قرار دیدیا

کوئٹہ (92 نیوز) حکومت بلوچستان نے شہریوں کے ناک اور منہ ڈھانپنے کو لازمی قرار دیدیا۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق شہری ہر صورت ماسک کا استعمال کریں۔ کسی بھی کپڑے، مفلر یا چادر سے بھی منہ ڈھانپنا ضروری ہو گا۔
ترجمان کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ناک اور منہ ڈھانپنے سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں مدد ملے گی۔