Saturday, July 27, 2024

حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، فواد چودھری

حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، فواد چودھری
November 15, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے مذاکرات کے لئے تیار ہےلیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ نواز شریف کے پراجیکٹس کا شہباز شریف سے آڈٹ کرائیں۔ وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور چیئرمین سینیٹ کے درمیان ٹھن گئی، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے خلاف فواد چودھری نے شدید ردعمل دیتے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو رویہ تبدیل کرنا ہو گا۔تاہم اُن کی  تبدیلی کی بات قبل ازوقت ہوگی۔ کیا ہم اس بات پر معافی مانگیں کہ غریبوں کا پیسہ کہاں گیا۔ چیئرمین سینیٹ کے بعد فواد چودھری نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہا کہ کیا نواز شریف کے پراجیکٹس کا آڈٹ شہباز شریف سے کروائیں۔ اس بات کو کوئی نہیں مانے گا۔ بیوروکریٹس کے حوالے سے بھی فواد چودھری  نےواضح موقف اپنایا کہ اور اُنہیں اپنی ذمے داریوں کے بارے میں تو بتایا ہی ساتھ ہی کہا  کہ ان کے ریفارمز کی یہ پہلی قسط ہے۔ فواد چودھری نے مزید کہاکہ اپوزیشن سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔۔ پالیسیاں وزرا ہی بنائیں گے  اور  ملک سیاستدان ہی چلاتے ہیں عوام کا تقدس  پامال  نہیں ہونے دیں گے  چئیرمین سینٹ کے رویے سے انکی اپنی جماعت بھی مطمئن نہیں۔