Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر متفق، فواد چودھری کا باضابطہ اعلان

حکومت اور کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائر معاہدے پر متفق، فواد چودھری کا باضابطہ اعلان
November 9, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی سیز فائرمعاہدے پر متفق ہوگئی۔ 

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی پیشرفت کو سامنے رکھ کر سیز فائر میں توسیع ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات پاکستان کے آئین اور قانون کے تحت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا غلبہ، قومی سلامتی، امن اور سماجی و اقتصادی استحکام کو ذہن میں رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان علاقوں کے متاثرین کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا اور انہیں اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا تذکرہ کیا تھا، ان کی شروعات ہوچکی ہے، بات چیت میں افغانستان کی عبوری حکومت نے سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ چینل 92 نیوز نے کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی خبر 5 نومبرکو بریک کردی تھی۔

ادھر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کالعدم ٹی ٹی پی سے معاہدہ مسترد کردیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ کون ہوتے ہیں ہمارے بچوں کے قاتلوں سے معاہدہ کرنے والے۔