Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدہ، مظاہرین نے جی ٹی روڈ خالی کرنا شروع کردیا

حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدہ، مظاہرین نے جی ٹی روڈ خالی کرنا شروع کردیا
November 1, 2021 --- ویب ڈیسک

گوجرانوالہ (92 نیوز) حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدہ طے پانے کے بعد مظاہرین نے جی ٹی روڈ خالی کرنا شروع کردیا۔

شرکاء اپنا سامان اور گاڑیاں ریلوے گراؤنڈ وزیرآباد منتقل کرنے لگے، ملحقہ علاقوں میں تعلیمی ادارے، پٹرول پمپ اور دیگر کاروباری مراکز کھل گئے، خندقیں بھی بھردی گئیں۔

ادھر راولپنڈی میں فیض آباد انٹرچینج سمیت تمام راستے بحال کردیئے گئے، کنٹینر ہٹا دیئے گئے۔ میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ 10 روز بعد چل پڑی۔