Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت اور علما مذاکرات سے حل نکالنے پر متفق

حکومت اور علما مذاکرات سے حل نکالنے پر متفق
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کالعدم جماعت ٹی پی ایل کے مارچ سے پیدا صورتحال پر حکومت اور علما مذاکرات سے حل نکالنے پر متفق ہوگئے۔

وزیراعظم سے علمائے کرام کے 31 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق علما نے کہا پاکستان خونریزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، تصادم سے ملکی امیج کو نقصان پہنچے گا۔ علما کی جانب سے حکومت کو سخت بیان بازی نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

عمران خان نے علما کی رائے سنی اور مؤقف سے آگاہ کیا، ادھر وزیراعظم کا آج ہونے والا قوم سے خطاب ملتوی کردیا گیا۔