Friday, September 30, 2022

حکومت اور تحریک لبیک کے نمائندوں کے پنجاب ہاؤس میں مذاکرات

حکومت اور تحریک لبیک کے نمائندوں کے پنجاب ہاؤس میں مذاکرات

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حکومت اور تحریک لبیک کے نمائندوں کے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے ۔مذاکراتی عمل میں کئی علما بھی شریک ہوئے جبکہ مفتی منیب الرحمان نے شرکت سے معذرتکر لی ۔
ادھر احسن اقبال کا کہنا ہے خون خرابا نہیں چاہتے ۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرائیں گے ۔ ختم نبوت کے متعلق قانون مزید مضبوط ہو چکا ۔ ملک کو خلفشار کا شکار کرنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں ۔