اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں معاہدہ طے پا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے حکومتی ٹیم ٹی ایل پی سے مذاکرات کررہی ہے، ٹی ایل پی نے فروری کی ڈیڈ لائن ختم کرکے 20 اپریل کردی ہے۔ معاہدے کے تحت تحریک لبیک کے مطالبات کو پارلیمنٹ میں رکھیں گے۔
تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے کی منظوری پارلیمنٹ دے گی۔ حکومت تحریک لبیک کے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو فورتھ شیڈول سے نکالے گی۔