Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے فضل الرحمان نے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا

حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے فضل الرحمان نے وزیراعظم سے وقت مانگ لیا
August 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان کمیٹی کے قیام پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ثالث مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں ایک بار پھر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے۔ ایم کیو ایم کو کمیٹی کی تشکیل اور اختیارات کے حوالے سے حکومتی مسودے پر اعتراض ہے جس کے باعث حکومت نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے معاملہ حل نہ ہونے پر ثالث مولانا فضل الرحمان سے رجوع کر لیا ہے جنہوں نے ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا ہے۔