حکومت اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پاگئے، فریقین نے معاہدے پر دستخط کردیئے
اسلام آباد(92نیوز)کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے، بالآخرحکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پا ہی گئے، فریقین نے معاہدہ پر دستخط کر دئے، شکایات ازالہکمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے اپنے وفود کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی آپریشن سے متعلق پانچ رکنی شکایات ازالہ کمیٹی قائم کی جائے گی، جس کا نوٹیفیکیشن آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا، کمیٹی نوے روز میں سفارشات مرتب کر کے رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گی، ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کمیٹی کراچی میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر تحفظات کا ازالہ کرے گی،۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سول ملٹری لیڈر شپ تمام قومی معاملات پر ایک ہے،اب وہ دن گئے جب دونوں کی سوچ الگ الگ ہوتی تھی،انھوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم حکومت میں شامل نہیں ہو رہی۔