Saturday, July 27, 2024

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لوڈشیڈنگ کےمعاملے میں شدید بحث و تکرار

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لوڈشیڈنگ کےمعاملے میں شدید بحث و تکرار
April 13, 2017
اسلام آباد(92نیوز)حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے معاملے پر گرما گرم بحث، وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور ارکان میں تکرار کے بعد خواجہ آصف بھی میدان میں کود پڑے کہتے ہیں اب مک مکا نہیں ہوگا چوروں کو بجلی نہیں ملے گی۔ تفصیلات کےمطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں خورشید شاہ اور فہمیدہ مرزا سمیت سندھ کے ارکان اسمبلی نے لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی شکایت کی اور کہا کہ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، عابد شیرعلی نے بتایا جن فیڈرز پر نقصانات زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگی ، رمضان میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پائیں گے ، شہروں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو  کم کیا  جائے گا، جہاں لائن لاسز اور وصولیاں کم ہیں وہاں لوڈشیڈنگ زیادہ ہے،خورشید شاہ نے کہا دوسروں پر الزام لگا کر خود کو اچھا ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔ عبدالستار بچانی نے کہا کہ عابد شیرعلی واپڈا کی زبان بول رہے ہیں ۔، جس ہر خواجہ آصف اٹھے اور بولے سپیکر صاحب آپ مک مکا نہ کرائیں۔ جو بات ہوگی پارلیمنٹ کے فلور پر میڈیا کے سامنے ہوگی۔جو کہتے ہیں بائیس گھنٹے بجلی نہیں آتی ان فیڈرز کے نام بتا دیں پھر ہم بتائیں گے ان فیڈرز سے کتنے بڑے لوگ رہتے ہیں ، کتنے بجلی چور ہیں ان کے نام بھی بتائیں گے۔  سید نوید قمر نے کہا جو بل نہیں دیتے ان کے میٹر کاٹ دیے جائیں لیکن کسی وزیر کو یہ لب و لہجہ نہیں اپنانا چاہئے۔