Friday, September 30, 2022

حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

لندن (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثرغلط قرار دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دھرنوں سے گھبرانے والے نہیں۔ یہ بھی سیاست کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ایجنڈے کا 70 سے 80 فیصد کام مکمل کر چکی ہے۔ ملکی حالات مستحکم ہیں۔ جلد مسائل پر قابو پا لیں گے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ کا اپنا دباؤ ہے لیکن حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی۔