Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومت احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب تقسیم کر رہی ہے، ثانیہ نشتر

حکومت احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب تقسیم کر رہی ہے، ثانیہ نشتر
April 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ وفاقی حکومت احساس کیش پروگرام کے تحت 144 ارب روپے تقسیم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر شہباز گل نے احساس کیش پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ نے کہا کہ پنجاب میں مستحق کے لیے 33 ارب روپے جاری کئے گئے پنجاب میں اب تک 2.3 ملین حق داروں کو پیسے مل چکے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے بلوچستان کی تفصیلات بھی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں، وفاقی حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے، وزیراعظم کی پہلی ترجیح غریب عوام ہیں۔