Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکومتی وزیر نےبہت غلط زبان استعمال کی:عمران خان

حکومتی وزیر نےبہت غلط زبان استعمال کی:عمران خان
April 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر نے نواز شریف کی آشیر باد سے تحریک انصاف کے خلاف غلط زبان استمال کی۔ ان کا کہناتھاکہ کوئی بندہ اسمبلی میں ایسی زبان استعمال کرتا ہے ۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو پتہ تھا کہ خواجہ آصف نے ایسی بات کرنی تھی ۔تمام پارٹیاں کہتی ہیں کہ دھاندلی ہے تو اسمبلی کیسے آئینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے کے بعد ہم اسمبلیوں میں آئے ہیں ،میں نے تو دھرنے کے دوران کوئی گالیاں نہیں دی گئیں ۔ الطاف حسین نے جو بات کی اس پر انہیں شرم آنی چاہیے میں الطاف کو قاتل کہتا ہوں میں ان کوبتانا چاہتا ہوں کہ میں کراچی کی ہرجگہ جاونگا۔ ہمارے پاس دھاندلی کو ہائی لائیٹ کرنے کا کوئی اور راستہ نہیں تھا اس لئے ہم نے دھرنے دیے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہماری تذلیل کررہے ہیں وہ اپنی اوقات بتارہے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ مکہ ،مدینہ کو کچھ ہواتو تمام قوم کھڑی ہو گی۔ اگر ہم یمن جنگ میں براہ راست شامل ہوگئے تو ثالثی کا کردار کیسے ادا کریں گے ہمارے10 کروڑ لوگ دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتےہمیں ان کے کھانے کا بندوبست کرنا ہوگا یمن کی جنگ کی آگ پاکستان میں آئے گی نوازشریف کو قوم سے سچ بولنا چاہیےنواز شریف بتائیں کس قسم کے معاہدے کئے ہیں۔ ان کہناتھا کہ اب ایک سو ارب روپے لگیں گےآئی ڈی پیز کو واپس بھجوانے میں،ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب ہمارا بھائی اور ایران ہمارا ہمسایہ برادراسلامی ملک ہے ہمیں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔