Saturday, July 27, 2024

حکومتی نااہلی سے قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیرمینشن بھی پانی میں ڈوب گئی

حکومتی نااہلی سے قائد اعظم کی جائے پیدائش وزیرمینشن بھی پانی میں ڈوب گئی
August 6, 2016
کراچی(92نیوز)حکومتی نااہلی کے سبب کراچی میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن بھی بارش کے پانی میں ڈوب گئی۔ شہر کے ریڈ زون میں موجود وی آئی پیز کے لیے سٹرکیں بارش کے پانی سے صاف کردی گئیں لیکن بانی پاکستان کی جائے پیدائش حکومتی بے حسی کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں ابر رحمت کیا برسا شہریوں کے لیے پریشانیوں کا سیلاب آگیا ۔ نکاسی آب کے تمام حکومتی دعوے پانی میں بہہ گئے سرکاری مشینری مصروف نظر آئی  بھی تو  وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاؤس کے سامنے مگر کسی کو   بابائے قوم  کی جائے پیدائش وزیرمینشن کا خیال نہ آیا  ضلعی انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے وزیر مینشن میں بارش اور گٹرکا پانی داخل ہوگیا ۔