حکومتی مذاکراتی ٹیم کی وزیر اعظم سے ملاقات ، اپوزیشن سے ملاقات پر بریفنگ

اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومتی مذاکراتی ٹیم وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کر رہی جہاں آزادی مارچ سے متعلق اب تک ہونے والی پیشرفت سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے ۔
گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات پیش کئے تھے ، مذاکراتی ٹیم وزیر اعظم کو اپوزیشن کے مطالبات سے متعلق آگاہ کرے گی ، یہ بھی مشاورت ہو گی کہ اپوزیشن کے مطالبات پر حتمی جواب کیا دیا جائے ۔
دوسری جانب چودھری پرویز الٰہی کی وزیر اعظم سے ملاقات متوقع ہے جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی عمران خان کو مولانا سے ملاقات کا احوال بتائیں گے ، وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لینے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی تین بجے رہبر کمیٹی سے ملاقات کریگی۔