Wednesday, December 7, 2022

حکومتی لیول پر سنوکر کو پرموٹ کرنا چاہئے ، اسنوکر چیمپئن محمد آصف

حکومتی لیول پر سنوکر کو پرموٹ کرنا چاہئے ، اسنوکر چیمپئن محمد آصف
 لاہور (92 نیوز) اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا حکومتی لیول پر سنوکر کو پرموٹ کرنا چاہئے تاکہ مزید ٹیلنٹ سامنے آئے۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان نے ہمیشہ عزت دی اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔ ورلڈ چیمپئن بننے پر بہت خوشی ہوئی اور جب تک زندہ ہوں پاکستان کے لئے اعزاز لاتا رہونگا۔ محمد آصف نے کہا اسپورٹس کے بڑے ناموں کو اپنے چیمپینز کی عزت کرنی چاہیے اور انکی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ محمد آصف نے مزید کہا خوشی ہوتی اگر کوئی حکومتی نمائندہ ایئرپورٹ پر ریسیو کرنے آتا۔