Wednesday, December 7, 2022

حکومتی ترجمان اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائیں، وزیراعظم

حکومتی ترجمان اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائیں، وزیراعظم

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومتی ترجمان اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنائیں اور احتجاج پر سخت ردعمل دیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فری ہینڈ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن   احتجاج میں عوام کی عدم دلچسپی  کے باعث خود ایکسپوز ہو جائےگی۔

اجلاس میں اپوزیشن کو احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کپتان نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کےسامنے لائیں۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس حوالے سے وزیراعظم کو نمبر گیم سے بھی آگاہ کیا گیا ۔