اسلام آباد (92 نیوز) حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف فیصلے کو سازش قرار دیا ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ واقعات کا تسلسل عدالتی اورقانونی معاملہ نہیں رہا، اس سے بڑھ کر ہے۔
https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1207862273852805121?s=20
پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے نے ہلچل مچا دی، معاون خصوصی وزیراعظم
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ تمام اداروں میں ہم آہنگی اورباہمی اعتماد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، بیرونی عناصر اور انکے اندرونی آلہ کار ملک کو عدم استحکام اور اداروں کو کمزور کرنے کے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے۔
فواد چودھری کہتے ہیں کہ معاملہ پرویز مشرف کی ذات کا ہے ہی نہیں۔ ایک خاص حکمت عملی کیساتھ پاک فوج کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ملک میں فوج کے ادارے کو تقسیم یا کمزورکیا گیاتو انارکی سے نہیں بچا جا سکتا۔
[caption id="attachment_257771" align="alignnone" width="761"]
حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلے کو سازش قرار دیدیا[/caption]
تحریک انصاف کے رہنماء
جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ مشرف کے خلاف فیصلے میں جو الفاظ لکھے گئے ہیں اس سے سب کو دکھ ہوا، نہیں چاہتے ریاستی اداروں کا ٹکراؤ ہو۔
[caption id="attachment_257772" align="alignnone" width="1173"]
حکومتی اور سیاسی رہنماؤں نے پرویز مشرف کیخلاف فیصلے کو سازش قرار دیدیا[/caption]
ق لیگ کے سربراہ
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، اگر کسی جج کے خلاف ایسا فیصلہ آیا تو کون اس پر عملدرآمد کرے گا۔