Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکومتیں عوام کی خدمت کرنے سے بنائی جاتی ہیں : حمزہ شہباز ، خواجہ آصف

حکومتیں عوام کی خدمت کرنے سے بنائی جاتی ہیں : حمزہ شہباز ، خواجہ آصف
December 26, 2016

 لاہور(92نیوز)مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومتیں ایسے نہیں بنائی جاتیں عوام کی خدمت کرنے سے حکومتیں بنائی جاتی ہیں عمران خان جو سیاست کرتے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے ایسی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں۔

تفصیلات کےمطابق الحمراء ہال لاہور میں خواجہ محمد رفیق کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ہر بات کو متنازع بنا دیتے ہیں۔ ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست سے ملک کو کوئی فائدہ ہو گا نہ ہی انہیں کچھ حاصل ہو گا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال کے پہلے چھے ماہ میں لوڈشیڈنگ کے جن کو بوتل میں بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ساڑھے تین سال کے دوران ہماری مخالفت کرتے ہوئے ہمیں نہیں بلکہ خود کو نقصان پہنچایا ہے۔ تقریب میں مخدوم جاوید ہاشمی، لیاقت بلوچ سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے خواجہ محمد رفیق کو خراج عقیدت پیش کیا۔