Saturday, October 1, 2022

حکمران گوجرانوالہ کے ایک ہی جلسے سے گھبرا کر حواس کھو بیٹھے ، مریم نواز

حکمران گوجرانوالہ کے ایک ہی جلسے سے گھبرا کر حواس کھو بیٹھے ، مریم نواز

کراچی ( 92 نیوز) مریم نواز نے پی ڈی ایم کے کراچی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم عمران خان  اور ان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران گوجرانوالہ کے ایک ہی جلسے سے گھبرا کر حواس کھو بیٹھے ہیں ۔

مریم نواز نے کہا کہ کل ایک شخص چیخ چیخ کر شکست اورناکامی کا ماتم کر رہا تھا لیکن  تم    126 دن  جمہوریت کی قبریں کھودتے رہے نوازشریف نے ایک دن بھی پریشر نہیں لیا، خدارا!تم نے وزیر اعظم کے عہدے کی لاج  ہی رکھ لی ہوتی۔

مریم نواز نے کہا کہ بلین ٹری بھی ان کا کارنامہ ہے جس کے ایک ایک پودے سے کرپشن کے کیس سامنے آرہے ہیں ، پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنا بھی ان کا کارنامہ ہے ، دوائیوں کی قیمتوں میں پانچ سو فیصد اضافہ وہ چک اہے ، بلاول  اور مجھ پر الزام لگایا کہ ہم  حرام کے پیسوں سے پلے ہیں ، کسی پر الزام تراشی سے قبل سوچ لینا چاہئے ، کراچی میں تحریک انصاف کے ایم این ایز نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی ۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے پانچ  ایٹمی دھماکے کے بدلے میں  چھ دھماکےکئے ، جے ایف تھنڈر بنایا ، موٹر ویز بنائیں ، نواز شریف سیاچن میں فوجیوں کے پاس گئے ، ان کے حوصلے بڑھائے ۔