Wednesday, October 5, 2022

حکمران غنڈے اور بدمعاش ہیں : پرویز خٹک

حکمران غنڈے اور بدمعاش ہیں : پرویز خٹک
صوابی(92نیوز)وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے حکمرانوں کو غنڈے اور بدمعاش قرار دے دیا۔ کہا ہمارے صوبے کو پاکستان سے کاٹ دیا گیا، ہم اپنے ملک میں بنی گالا نہیں جا سکتے، حکمرانوں کو رکاوٹیں کھڑی  کرنے کی ہمت  کیسے ہوئی دیکھتے ہیں  حکومت کب  تک روکتی ہے۔۔ تفصیلات کےمطابق کمیٹی چوک اور بنی گالا کے بعد موٹروے بھی میدان جنگ بن گیا ، صوابی  انٹر چینج پر پولیس کی شیلنگ  پر وزیراعلیٰ  خیبر پختو نخوا  اپنی  گاڑی میں محصور ہو گئے اس مو قع پر نائنٹی ٹو نیوز سے  خصوصی  گفتگو  کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ دیکھتے  ہیں  حکومت  کب  تک   انہیں روکتی ہے ۔ پی  ٹی  آئی کارکنوں کو  اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔