Monday, October 3, 2022

حکمران سکیورٹی رسک ،کہا تھا کہ مرجاؤں تو لاش بنی گالا لے جانا : پرویز خٹک ، شاہ محمود کا خطاب

حکمران سکیورٹی رسک  ،کہا تھا کہ مرجاؤں تو لاش بنی گالا لے جانا : پرویز خٹک ، شاہ محمود  کا خطاب
اسلام آباد (92نیوز)پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے حکومت پر دل کی بھڑاس خوب نکالی ۔۔کہتے ہیں کہ سڑکیں بند کرنا پی ٹی آئی کی سیاست نہیں وہ تو کرپٹ حکمرانوں کو دفن کرنے آئے تھے ۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ایک بڑا جلسہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے شرکا سے سوال پوچھا کہ اگر عمران خان اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کے لئے کہیں تو کیا نہیں ہو نگی ہونگی لیکن یہ پی ٹی آئی کی سیاست نہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں کو دفن کر دیں گے ۔ وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے انتہائی جوشلے انداز میں جہاں پنجابیوں کو اپنا بھائی کہا وہیں یہ بھی بتا دیا کہ وہ بہت کچھ کرنے کے لئے نکلے تھے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ قتل ہو جاؤں تو لاش بنی گالا پہنچا دی جائے۔ ادھر اسد عمر نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ سیمی فائنل میں مین آف دی میچ شیخ رشید تھے جبکہ فائنل کے مین آف دی میچ پرویز خٹک رہے۔ جلسے سے جہانگیر ترین، چودھری سرور، شاہ فرمان اور ابرارالحق سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔