Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکمرانوں کے اقتدار چھوڑنے کا وقت آگیا :بلاول بھٹو زرداری

حکمرانوں کے اقتدار چھوڑنے کا وقت آگیا :بلاول بھٹو زرداری
July 22, 2017

کراچی (92نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتےہیں حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں  ۔ ان کے اقتدار چھوڑنے کا  وقت آگیا ہےامید ہے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ انصاف کا فیصلہ دے گی ۔

تفصیلات کےمطابق شارع فیصل کراچی میں منور سہروردی شہید انڈر پاس کے افتتاحی تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعلی کے ہمراہ پہنچے۔ صوبائی حکومت کے کاموں کی تعریف کیساتھ ہی پانامہ لیکس پر جے آئی ٹی رپورٹ کو نواز شریف کے لیے حرف آخر قرار دے دیا۔

منور سہروردی شہید انڈر پاس کو چار ماہ کی مدت میں چوالیس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔