Saturday, July 27, 2024

حکمرانوں کو  جمہوریت کی سمجھ نہیں ، بندوق اور ڈنڈوں سے مسائل حل نہیں ہونگے : عمران خان

حکمرانوں کو  جمہوریت کی سمجھ نہیں ، بندوق اور ڈنڈوں سے مسائل حل نہیں ہونگے : عمران خان
February 6, 2016
کراچی(92نیوز)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  کا کہنا ہےکہ حکمرانوں کو جمہوریت کی سمجھ نہیں بندوق اور ڈنڈے استعمال  کرکے مسائل  حل نہیں کئے  جاتے پی آئی  اے  کے   پر امن  ملازمین پر  فائرنگ کرنا  بربریت  ہے ۔ حکومت  لازمی  سروس ایکٹ   واپس   لے کر  چار لاپتا ملازمین کو  بازیاب کرائے  کپتان   نے کراچی  واقعہ  پرعدالتی کمیشن  بنانے  کا  بھی مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے لیکن  تحریک انصاف انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی جمہوریت میں جمہور کی سنی  جاتی ہے بندوق اور لازمی سروس ایکٹ سے مسائل حل نہیں ہوتےپرامن مظاہرین پرفائرنگ کرنا بربریت کی  بدترین مثا ل ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ  نے کہا کہ  حکومت لازمی سروس ایکٹ  واپس  لے کر  ملازمین سے مذاکرات  شروع کرے، انہوں نے  کراچی   واقعہ کی تحقیقات کے لئے  جوڈیشل  کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت بتائے پی آئی اے کی نجکاری سےپاکستان کوکیا فائدہ  ہو  گا ادارے کی پرائیوٹائزیشن  پر  اپوزیشن  جماعتوں کو  اعتماد میں لینا چاہئے  تھا ۔ قبل ازیں بنی  گالہ اسلام آباد میں میڈیا  سے گفتگو کرتے  ہوئے عمران خان نے کہا کہ  حکمرانوں کو  جمہوریت کی سمجھ نہیں ہے  آج وہ قومی ایئر لائن  کی نجکاری  کر رہے ہیں کل  کوئی اور ادارہ  نجی  شعبے کو دے دیا جائے گا جو مسئلے کا حل  نہیں۔