Friday, September 30, 2022

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، فضل الرحمٰن

حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، فضل الرحمٰن
چارسدہ (92 نیوز) سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا، کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنے تک لڑتے رہیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھنے دیں گے، حکومت کو گھر بھیجیں گے۔ اِدھر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے ردعمل دیا کہ مولانا کی ترجیح اسلام نہیں اسلام آباد ہے، انکے نزدیک شفاف انتخابات صرف وہ ہیں جس میں وہ خود فتح یاب ہوں۔ مولانا نے ہمیشہ کرپشن اور اقرباء پروری کی سیاست کی اور اسی سیاست کو سپورٹ کیا۔ گزشتہ 30 برس میں صرف مال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مشرف سے لیکر زرداری اور نواز شریف تک ہر حکومت کے سامنے جھکے، مولانا نے اپنی پوری سیاست اور حمایت کی قیمت ایک سیٹ رکھی ہے۔