Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک بیچ دیا ، وزیر خارجہ

حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک بیچ دیا ، وزیر خارجہ
March 9, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک بیچ دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں مسلم امہ پر ظلم ہو رہا ہے ، ہمیں اپنے دشمن کی شناخت کرنا ہو گی ۔ مسلم ممالک کسی ایک مسئلے پر بھی متحد نہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو سامنے رکھ لیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ داعش ختم نہیں ہوئی ، صرف اپنا پتا تبدیل کر لیا ہے ۔ داعش عراق سے نکل کر افغانستان میں آ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت مسلم ممالک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے ، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے ملک کے مفادات کے لیے قربانیاں دیں ۔ دنیا کومعلوم ہے کہ داعش کو کون لے کر آیا ۔ ہم نے روس کے خلاف میڈ ان امریکا جہاد لڑا ۔ سب کو پتہ ہے کہ داعش کے پیچھے کون ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے یمن جنگ میں شرکت نہیں کی ۔ پاکستان نے اب پراکسی نہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وہ آج بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان پراکسی بن کر افغانستان میں ان کے مفادات کا تحفظ کرے اور پاکستان اب کسی اور کے مفادات کا تحفظ نہیں کرے گا۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں کہ ہم حقانی نیٹ ورک کے سہولت کار ہیں ۔ کسی سپر پاورکی خواہش نہیں کہ افغانستان میں امن ہو ۔ جن کے پاس 43 فیصد افغان سرزمین ہے ان کو ہماری کیا ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں امت مسلمہ کی موجودہ صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، کل کو ہم بھی نشانہ بن سکتے ہیں اور ہم ان کے نشانے پر ہیں۔