Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حکمرانوں نےپیپلزپارٹی پر بھی حملہ کر دیا ہے: عمران خان

حکمرانوں نےپیپلزپارٹی پر بھی حملہ کر دیا ہے: عمران خان
August 13, 2016
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ حکمران ہمیں پاناما لیکس پر جواب دینے کی بجائے دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آمریت میں جواب نہیں دیا جاتا حسنی مبارک ،معمر قذافی اور صدام حسین نے اپنی عوام کو جواب نہیں دیا تو ان کو جانا پڑا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں حکمران عوام کو جوابدہ ہوتے ہیں ڈیوڈ کیمرون نے عوام جو جواب دیا لیکن آئس لینڈ کے وزیراعظم جب جواب نہ دے سکے تو گھر چلے گئے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ میں ن لیگ کا ساتھ دیا ہے لیکن حکمرانوں نے پیپلزپارٹی پر بھی حملہ کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر ثبوت ہیں تو کارروائی کیوں نہیں کی جاتی جبکہ ہماری تحریک احتساب لاہور کا رخ ضرور کریگی ۔