Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حوثی باغیوں کی حکومتی افواج سے جھڑپیں، باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، بارہ شہری جاں بحق

حوثی باغیوں کی حکومتی افواج سے جھڑپیں، باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، بارہ شہری جاں بحق
April 30, 2015
یمن (ویب ڈیسک) یمن میں اتحادیوں کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں کئی حوثی باغیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ باغیوں کی فائرنگ سے بارہ شہری مارے گئے۔ اتحادیوں کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں یمنی شہر عدن سمیت پانچ صوبوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب اتحادیوں کے فضائی حملوں کے باوجود باغیوں کی جانب سے عدن میں پیش قدمی جاری ہے۔ منصور ہادی کی حامی فوج کے ساتھ باغیوں کی جھڑپوں میں بارہ شہری بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے عدن سے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔