حوثی باغیوں کی حکومتی افواج سے جھڑپیں، باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری، بارہ شہری جاں بحق

یمن (ویب ڈیسک) یمن میں اتحادیوں کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں کئی حوثی باغیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ باغیوں کی فائرنگ سے بارہ شہری مارے گئے۔
اتحادیوں کی جانب سے تازہ فضائی حملوں میں یمنی شہر عدن سمیت پانچ صوبوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب اتحادیوں کے فضائی حملوں کے باوجود باغیوں کی جانب سے عدن میں پیش قدمی جاری ہے۔ منصور ہادی کی حامی فوج کے ساتھ باغیوں کی جھڑپوں میں بارہ شہری بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ شہریوں کی جانب سے عدن سے انخلا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔