Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حوثی باغیوں تک ایرانی ہتھیار نہیں پہنچنے دینگے : خلیج تعاون کونسل

حوثی باغیوں تک ایرانی ہتھیار نہیں پہنچنے دینگے : خلیج تعاون کونسل
April 21, 2016
ریاض(ویب ڈیسک)خلیج تعاون کونسل  اور امریکہ نے اتفاق کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں تک ایرانی ہتھیار نہیں پہنچنے دیئے جائیں گے۔ریاض میں امریکااورخلیجی ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  مشترکہ پٹرولنگ کے ذریعے ایران کے اسلحہ بردار جہازوں کو یمن پہنچنے سے روکا جائے گا ۔ تفصیلات کےمطابق خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس سے قبل ریاض میں کونسل کے وزرا دفاع کااجلاس ہوا اجلاس کے بعدکونسل  کےسیکرٹری جنرل عبداللطیف الزینی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ خلیج تعاون کونسل  اور  امریکہ میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ ایران کےاسلحہ بردار جہازوں کو مشترکہ پٹرولنگ کے ذریعے یمن پہنچنے سے روکا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں  امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹرسمیت ،سعودی عرب ،کویت ،قطر،بحرین ،متحدہ عرب امارات اور عمان کے وزرا دفاع نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹرنے خلیجی ریاستوں پر زور دیا کہ ان کو داعش کے خلاف مزیداقدامات کریں ۔خلیج تعان کونسل کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدراوباما خصوصی طورپرشرکت کر رہے ہیں ۔