Wednesday, November 29, 2023

حوثی باغیوں اور صدرمنصود ہادی کی حامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں 90ہلاک

حوثی باغیوں اور صدرمنصود ہادی کی حامی ملیشیا کے درمیان جھڑپوں میں 90ہلاک
April 26, 2015
صنعا(ویب ڈیسک)یمن کے جنوبی علاقوں میں حوثی باغیوں اور صدرمنصورہادی کی حامی افواج کے مابین جھڑپوں کاسلسلہ  پھر شدت اختیارکرگیاہے،تازہ جھڑپوں میں نوےافرادہلاک ہوگئےہیں۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثی باغیوں کا کہناہےکہ جب تک سعودی عرب اور اتحادی ملک فضائی کارروائیاں مکمل طور پرنہیں روکتے،تب تک وہ اقوام متحدہ کےمجوزہ مذاکراتی عمل کاحصہ نہیں بنیں گے۔ حوثی باغیوں اوریمنی افواج کے درمیان لڑائی میں مزیدنوے افرادمارے گئےہیں عالمی ادارہ صحت کےمطابق اس تنازعےکی وجہ سےمارچ سےاب تک یمن میں ایک ہزارافرادہلاک ہوچکےہیں۔ 4 6 7 8