Friday, September 30, 2022

حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا

حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے حوالہ ہنڈی  کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑلیا،دھوراجی کےعلاقےسے منی ایکسچینج کمپنی کےمینجر کوگرفتار کر لیا، ایف آئی اے کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپرسیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی ،عدالت نے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

ایف آئی اے کا ملک دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، انسداد دہشتگردی ونگ نےحوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقومی نیٹ ورک پکڑ لیا ، دھوراجی کےعلاقےسے منی ایکسچینج کمپنی کےمینجرجنید کوگرفتارکرلیا ، ایف آئی اے کےمطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ ہے ، ملزم جنید کے قبضے سے لیپ ٹاپ یو ایس بی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ایف آئی اے حکام نےبتایاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی ، رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، دیگر آلات اور ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی ۔ ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں۔

بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں "را" ملزمان کو ٹاسک دیتا ہے ، آئی پی  کے مطابق زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں ، ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے ، گروپ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ایف آئی اے حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا چکی ہے۔