Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حوالہ ہنڈی سکینڈل: گرفتار شبیر ابوطالب کا دو سالوں میں ایک ارب تیس کروڑ بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف

حوالہ ہنڈی سکینڈل: گرفتار شبیر ابوطالب کا دو سالوں میں ایک ارب تیس کروڑ بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف
August 22, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) حوالہ ہنڈی اسکینڈل میں گرفتار شبیر ابو طالب نے مزید اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نےبتایا کہ اس نے کئی سیاسی شخصیات کی رقوم بیرون ملک منتقل کیں اور سونے کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حوالہ ہنڈی اسکینڈل میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شبیر ابو طالب نے بتایا کہ اس نے مجموعی طور پر ایک ارب تیس کروڑ روپے گزشتہ دو سالوں میں بیرون ملک منتقل کیے۔ وہ مختلف منی ایکسچینج کمپنیز کی رقم منتقل کرتا تھا۔ ملزم کے انکشاف کے بعد ایف آئی اے نے منی ایکس چینج کمپنیوں کے نمائندوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے اور اب باضابطہ کارروائی کیلئے اجازت طلب کرلی ہے۔