Thursday, September 19, 2024

حنیف عباسی کے رقص سے خوب محظوظ ہوئے، انہیں جلسوں کی نہیں اڈیالہ جیل کی تیاری کرنی چاہیے: ترجمان تحریک انصاف

حنیف عباسی کے رقص سے خوب محظوظ ہوئے، انہیں جلسوں کی نہیں اڈیالہ جیل کی تیاری کرنی چاہیے: ترجمان تحریک انصاف
October 7, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ایفی ڈرین عباسی اب جلسوں کی نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کی تیاری کریں تو بہتر ہو گا۔ ترجمان تحریک انصاف نےحنیف عباسی کے ایک کارنر میٹنگ میں رقص پر ردعمل  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے رقص سے وہ خوب محظوظ ہوئے۔ رقص میں ساتھ کھڑے تماشائیوں کے پاس حنیف عباسی کے اوپر پھینکنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ لگتا ہے حنیف عباسی نے رقص کر کے خاندانی روایت کا مظاہرہ کیا ہے۔