Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حنیف عباسی کی نا اہلی ، الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کردیا

حنیف عباسی کی نا اہلی ، الیکشن کمیشن نے این اے 60 میں الیکشن ملتوی کردیا
July 22, 2018
اسلام آباد ( 92نیوز) الیکشن کمیشن نےحنیف عباسی کی نااہلی پراین اے 60 راولپنڈی میں الیکشن ملتوی کردیا ۔ حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا ہونےپرعدالت میں توڑپھوڑکرنیوالے 60 سے زائد لیگی رہنماؤں وکارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا  اور نا اہلی کےبعد الیکشن کمیشن نےراولپنڈی کے حلقہ این اے 60 پر انتخاب موخرکردیا ،  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن روکنے کا مقصد تمام امیدواروں اور جماعتوں کو الیکشن لڑنے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے ۔ ایک امیدوار کے الیکشن سے باہر ہونے پر تمام جماعتوں کو یکساں مواقع نہیں مل رہے تھے۔ قومی اسمبلی کے اہم حلقے این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد مد مقابل تھے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑا فیصلہ آنے کےبعد حلقہ این اے 60 سے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم روک دی  ہے۔ اس حلقے میں الیکشن کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔