Friday, September 30, 2022

حنیف عباسی کی جیلر آفس موجودگی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معطل

حنیف عباسی کی جیلر آفس موجودگی پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معطل
راولپنڈی ( 92 نیوز) نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے وقت حنیف عباسی کی جیلر کے دفتر میں موجودگی کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو معطل کردیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ اعجاز  ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ساجد علی اور2 وارڈنز بھی معطل کر دیا گیا ۔ نوازشریف اور حنیف عباسی  کےساتھ  تصویر میں نظر آنے والے ڈی آئی جی  جیل نوید رؤف کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا ۔