Thursday, September 29, 2022

حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ

حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں معائنہ
راولپنڈی ( 92 نیوز) ایفی ڈرین کیس میں سزا یافتہ ن لیگی سابق ایم این اے حنیف عباسی کا راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چیک اپ مکمل  ہوگیا۔ گزشتہ رات حنیف عباسی کو  طبیعت خراب ہونے پر ساڑھے بارہ بجے کے قریب اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ  آف کارڈیالوجی میں شفٹ کیا گیا تھا۔ آرآئی سی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ اظہر کیانی اور ان کی ٹیم نے حنیف عباسی کی انجیو گرافی کا فیصلہ کیا ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ،حنیف عباسی کو کڑے پہرے میں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے  ، ہسپتال کے ملازمین کو بھی ان کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ ذرائع کے مطابق  حنیف عباسی کی انجوگرافی جلد متوقع ہے، ضرورت پڑنے پر اسٹنٹ ڈالنے کا  بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔ ایفی ڈرین  کیس میں سزا یافتہ  حنیف عباسی کو انجیوگرافی تک جیل منتقل نہیں کیا جا ئے گا۔ حنیف عباسی  اینٹی نارکوٹیکس عدالت سے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔