Monday, December 4, 2023

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ہیں

حنیف عباسی کہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ہیں
September 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کہتے ہیں کہ عمران خان عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کے وکیل نے تسلیم کرلیا ہے کہ ان کے پاس جمائمہ سے لئے گئے پیسوں کا ریکارڈ موجود نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی حساب برابر کر دیا۔ کہتے ہیں ایک کیس میں پیسہ لوٹ کر باہر لے جایا گیا۔۔۔ جبکہ عمران خان نے باہر سے پیسہ ملک میں لایا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف قلابازیاں کھا رہی ہے۔ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔وہ 2018 کے انتخابات بھی بھول جائیں۔