Friday, December 9, 2022

حنیف عباسی کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہاکر دیا گیا

حنیف عباسی کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہاکر دیا گیا

لاہور (92 نیوز)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس عباسی روبکارلے کر کیمپ جیل پہنچے، حنیف عباسی کو پچا س پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض روبکار کی تصدیق کے بعد رہا کیاگیا۔

رہائی کے بعد حنیف عباسی کاکہناتھا کہ رہائی پراللہ کاشکراداکرتے ہیں،مشکل وقت ختم ہوگیا۔

حنیف عباسی کی رہائی کے موقع پر لیگی کارکنان نے کیمپ جیل کے باہر انکا استقبال کیا۔

حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے  حنیف عباسی کی سزا معطل  کرکے رہائی کا حکم دیا تھا۔

انسداد منشیات کی عدالت نے حنیف عباسی کو عمر قید  کی سزا سنائی تھی جب کہ  مقدمے کے دوسرے ملزمان کو بری کر دیا گیا گیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے احاطہ عدالت سے ہی ایفی ڈرین کیس کے مجرم حنیف عباسی کو گرفتار  کیا تھا۔

انسداد منشیات عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد حنیف عباسی  عام انتخابات 2018 کے لئے نا اہل ہو گئے تھے۔