Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حنید لاکھانی نے 46 روز بعد ہی ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ دیا

حنید لاکھانی نے 46 روز بعد ہی ایم کیو ایم کو خیرباد کہہ دیا
August 21, 2016
کراچی(92نیوز)معروف بزنس مین اور نجی یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی نے 46 روز بعد ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرلی  ان کا کہنا ہے ایم کیو ایم کے قائد کے دفاع و سلامتی کے اداروں سے متعلق  بیان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے حنید لاکھانی نےایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  وہ تعلیم کے فروغ کیلیے ایم کیو ایم میں شامل ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ  ایم کیو ایم  کے قائد کے خیالات سے ان کا کوئی تعلق نہیں وہ قومی سلامتی کے اداروں کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ وہ اب صرف تعلیم کے فروغ کے لئے ہی کام کریں گے ۔