Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمیرا ارشد کی فیشن شو میں ریمپ پر واک

حمیرا ارشد کی فیشن شو میں ریمپ پر واک
September 2, 2015
لاہور (92نیوز) گلوکارہ حمیراارشد نے لاہور میں ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر بطور ماڈل واک کرکے اپنے آپ کو ایک ماڈل کے طور پر بھی منوا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے اس فیشن شو میں دیگر ماڈلز کے ہمراہ گلوکارہ حمیرا ارشد نے ریمپ پر واک کرکے جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ ان کے شوہر اداکار احمد بٹ اور بیٹے متقین نے بھی ریمپ پر واک کی۔ فیشن شو میں گلوکار ملکو نے اپنی آواز کا خوب جادو جگایا تو ماڈلز سمیت تمام حاضرین جھوم اٹھے۔ سینئر فنکاروں کی دلچسپی سے فیشن انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔