Sunday, January 29, 2023

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے طلاق کیلئے ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے طلاق کیلئے ایک بار پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
لاہور (92نیوز) حمیرا ارشد کے اپنے شوہر احمد بٹ کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ گلوکارہ نے خلع کے لیے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سول کورٹ نے حمیرا ارشد کے خلع کے دعویٰ پر احمد بٹ کو 10 مئی کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔ حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کی خاطر احمد بٹ سے نبھانے کی کوشش کی لیکن روز کے جھگڑوں اور ذہنی اذیت کی وجہ سے احمد بٹ کے ساتھ مزید گزر ممکن نہیں ہے۔ دعویٰ میں حمیرا ارشد نے کہا کہ وہ طلاق کے لیے حق مہر چھوڑنے کے لیے تیار ہیں اور خلع کی بنا پر طلاق کی ڈگری جاری کی جائے۔ واضح رہے کہ حمیرا ارشد نے گزشتہ برس ناچاقی کی بنیاد پر طلاق کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ دونوں میاں بیوی میں صلح ہونے پر یہ دعویٰ واپس لے لیا گیا تھا۔