Tuesday, November 29, 2022

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کاباہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ

حمیرا ارشد اور احمد بٹ کاباہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ
لاہور(92نیوز)گلوکارہ حمیرا ارشد اورا حمد بٹ  نے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہےاحمد بٹ نے باہمی رضا مندی سے پہلی طلاق دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق اداکار احمد بٹ اور گلوکارہ حمیرا ارشد کے درمیان کچھ عرصہ سے جاری اختلافات آخری نہج پر پہنچ گئے ہیں ۔ جس کے بعد دونوں نے رضا مندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ا س سے پہلے بھی دونوں کے درمیان اختلافات شدید ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی  جبکہ حمیرا ارشد نے خلع کا دعوی بھی  دائرکیا تھا تاہم  دوستوں نے دونوں کی صلح کرادی تھی ۔ ذرائع کے مطابق حیمرا ارشد ایک مہینے سے اپنے بھائی کے گھر میں رہ رہی ہیں جہاں احمد بٹ نے اسے ایک طلاق دیدی ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں نے  پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا  بھی ہے۔