Saturday, November 26, 2022

حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے بیریئر ہٹا دیئے گئے

حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے بیریئر ہٹا دیئے گئے

لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سوئی ہوئی انتظامیہ جاگ گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور ایم این اے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

مسلم لیگ ن کے ایم این اے حمزہ شہباز  کے گھر کے باہر سکیورٹی مقاصد کے تحت بیریئرزلگائے گئے تھے جن کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں راستے بند کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹانے پر چیف سیکرٹری پنجاب کی سرزنش کی اور فوری بیریئرز ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

چیف جسٹس کے احکامات کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں ۔